اسراف سے گریز اور آسان شادی پر تحریری مقابلے

ادارہ سیاست کا مستحسن اقدام، 31اگسٹ کو درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ
حیدرآباد۔/24اگسٹ، ( دکن نیوز)ادارہ ’سیاست‘ کے زیر اہتمام انعامی تحریری مقابلہ بعنوان ’’ شادی کو کیسے آسان بنایا جائے یاشادیوں میں اسراف اور فضول خرچی کو روکنے کیلئے موثر اقدامات ‘‘ رکھا گیا ہے۔ اس عنوان پر لکھنے کے بعد اپنے مضامین دفتر روز نامہ ’سیاست‘ پر پوسٹ کے ذریعہ یا راست بھیج سکتے ہیں۔ مضمون کم از کم پانچ صفحات ( فل اسکیپ سائز ) پر مشتمل ہو۔ مقابلہ میں شرکت کیلئے کوئی فیس نہیں رکھی گئی ہے۔ مضامین اردو یا انگریزی میں تحریر کئے جاسکتے ہیں۔ اس مقابلہ میں ریاست تلنگانہ کے امیدواروں کو ہی شرکت کی اجازت ہے۔ انتظامیہ نے ججس کا ایک پیانل مقرر کیا ہے جس کا فیصلہ قطعی اور قابل قبول ہوگا۔ اپنے مضامین ( مرد و خواتین اور طالبات ) 31اگسٹ 2016 تک دفتر روز نامہ سیاست، روبرو رام کرشنا تھیٹر ، عابڈز حیدرآباد پر روانہ کرسکتے ہیں۔ اس سلسلہ میں ججس کا ایک پیانل مقرر کیا گیا ہے جن کا فیصلہ قطعی اور قابل قبول ہوگا۔ انعام اول پانچ ہزار روپئے، انعام دوم تین ہزار روپئے، انعام سوم دو ہزار روپئے رکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پانچ ترغیبی انعامات مبلغ ایک ہزار روپئے فی کس ہیں۔ معیاری مضامین اخبار ’سیاست‘ میں شائع کئے جائیں گے۔ مزید تفصیلات فون نمبر9391662469  سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔