اسرائیل: یہودی النسل لڑکی کی مسلمان سے شادی پر احتجاج

یروشلم۔19 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) اسرائیلی پولیس نے لگ بھگ 200 مظاہرین کو احتجاج سے روک دیا۔ یہ مظاہرین ایک مسلمان لڑکے کے ساتھ یہودی لڑکی کی شادی کی تقریب پر دھاوا بولنے کیلئے بڑھ رہے تھے۔ اسرائیلیوں کے حقوق کے حوالے سے متحرک یہ مظاہرین ’’مرگ برعرب‘‘ کے نعرے لگا رہے تھے۔ مبصرین کے مطابق اسرائیلی اور عرب باشندوں کے درمیان نفرت کی آگ غزہ پرمسلط کردہ جنگ سے ایک مرتبہ پھر بھڑک اٹھی ہے۔ درجنوں پولیس والوں کے علاوہ ایلیٹ یونٹس کے اہلکاروں نے انسانی زنجیر بنا کر مظاہرین کو شادی ہال تک جانے سے تقریبا دوسو میٹر دور روک دیا۔

برمنگھم: مظاہرین کا اسرائیلی مصنوعات کے اسٹور پر حملہ‘ توڑ پھوڑ
لندن ۔19 اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) برمنگھم میں اسرائیل کیخلاف ریلی کے شرکاء نے صیہونی مصنوعات کے اسٹور پر حملہ کرتے ہوئے توڑ پھوڑ کی، پولیس نے مظاہرین پر وحشیانہ لاٹھی چارج کیا۔ غزہ کیلئے امدادی فنڈز روکنے پر ملائیشیا میں برطانوی بینک کا بائیکاٹ کر دیا گیا۔ غزہ کی بربادی کے مناظر پر مبنی نقشوں کی نئی کتاب جاری کردی گئی۔غزہ میں اسرائیلی بمباری سے شہید ہونیوالوں کی تعداد 2 ہزار ہو گئی۔ جماعت کے شعبہ امور خارجہ کے نگران اسامہ حمدانی نے کہا ہے اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے کے امکانات مخدوش ہیں۔اسرائیل نے 3 صیہونیوں کے اغوا کا الزام لگا کر 2 فلسطینیوں کے گھر مسمار کر دئیے۔