واشنگٹن 28 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )وزیر خارجہ امریکہ جان کیری نے آج کہا کہ اسرائیل کے ’’نسل پرست ‘‘مملکت بن جانے کا خطرہ ہے اگر وہ جلد ہی اس علاقہ میں امن بحال نہ کریں ایک امریکی خبر رساں ویب سائٹ کے بموجب جان کیری نے یہ متنازعہ تبصرہ بارثوق سہ فریقی کمیشن کے بند کمرہ اجلاس کے دوران کیا۔ روزنامہ دی ڈیلی بیسٹ نے کہا کہ معلومات جمع کرنے والے ایک ذریعہ نے جان کیری کے تبصرہ کی ریکارڈ حاصل کرلی ہے ۔ جان کیری نے کہا کہ دو مملکتی حل کی اہمیت بڑھ جاتی ہے کیونکہ یہ واحد حقیقی متبادل ہے ۔ کیونکہ واحد مملکت کے نسل پرست مملکت بن جانے کا خطرہ ہے جس میں عربوں کو دوسرے درجہ کا شہری بنادیا جائے گا لیکن اس طرح اسرائیل کی یہودی مملکت کی حیثیت سے شناخت ختم ہوجائے گی۔