اسرائیل کے بائیکاٹ کی مخالفت : برطانیہ

یروشلم ۔ 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم برطانیہ ڈیوڈ کیمرون نے اسرائیل کے بائیکاٹ کی مخالفت کی۔ انہوں نے اسرائیل کے سرکاری دورہ کے موقع پر پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ اس بائیکاٹ کی مخالفت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مملکت اسرائیل کو تسلیم نہ کرنا غلط ہے اور ہم سب کو مل کر ایسی کوششوں کو شکست دینی چاہئے۔ ڈیوڈ کیمرون نے آج یہاں آمد کے فوری بعد وزیراعظم بنجامن نتن یاہو سے ملاقات کی۔ وہ کل مغربی کنارہ میں فلسطینی لیڈر محمود عباس سے ملاقات کرنے والے ہیں۔