اسرائیل کی طرف بڑھنے والے ہاتھ کاٹ دیئے جائیں گے، ایران کو انتباہ

تل ابیب ۔ 19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نتن یاہو نے نام لئے بغیر ایران کو ایک بار پھر سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے اور کہا ہیکہ اسرائیل کی طرف بڑھنے والے ہاتھ بے رحمی کے ساتھ کاٹ دیئے جائیں گے۔ امریکی ٹی وی کے مطابق ایک بیان میں صیہونی ریاست کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسرائیل کسی بھی شخص کی طرف سے نقصان پہنچائے جانے پر اپنا دفاع کرے گا۔ نتن یاہو نے کہا کہ ہم اپنے ان پڑوسیوں کی مسلسل اشتعال انگیزی کا پوری قوت کے ساتھ جواب دیں گے جو ہمارے وجود کو تسلیم کرنے سے انکار کررہے ہیں۔ اسرائیل کی طرف سے بڑھنے والے کسی بھی خطرناک ہاتھ کو بے رحمی کے ساتھ کاٹ دیا جائے گا۔