اسرائیل کی خطرناک حد تک امریکی جاسوسی : رپورٹ

یروشلم ۔ 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل کی امریکی جاسوسی خطرناک سطح تک پہنچ گئی ہے اور یہ سرگرمیاں دیگر قریبی حلیف ممالک کے مقابلہ سب سے زیادہ ہیں۔ میڈیا رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے۔ نیوز ویک نے اپنی رپورٹ میں یہ انکشاف کیا کہ اسرائیل کی جاسوسی تجارتی مشن یا مشترکہ دفاعی ٹیکنالوجی معاہدہ کے تحت کی جارہی ہے۔ اس مضمون میں امریکی انٹلیجنس عہدیداروں کو کانگریس کو دی گئی خفیہ تفصیلات کا حوالہ دیا گیا جس کے مطابق اسرائیلی جاسوسی کارروائیاں امریکہ میں اپنی انتہاء کو پہنچ چکی ہے۔ اس دوران امریکی نیشنل سیکوریٹی مشیر سوزان رائس نے مشرق وسطیٰ امن مذاکرات کی ناکامی اور جاسوسی کی اطلاعات کے دوران اسرائیلی عہدیداروں سے ملاقات کی ۔ انہوںنے وزیراعظم بنجامن نتن یاہو سے سب سے پہلے ملاقات کی ۔