اسرائیل کی بحیرہ احمرآبی گزرگاہ پر ایران کودھمکی

یروشلم 2اگست (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی وزیر اعظیم نتن یاہونے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بحیرہ احمر آبی گزرگاہ کو بند کرنے پر اسے بین الاقوامی برادری کے ساتھ ساتھ اس کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔مسٹرنتن یاہو نے کہا کہ اگر ایران باب المندیب آبی گزرگاہ کو بند کرنے کی کوشش کرے گا تو اسے بین الاقوامی برادری کے ساتھ ساتھ اس کا بھی سامنا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وہ مضبوطی کے ساتھ اس معاملے پر بین الاقوامی اتحاد کے ساتھ ہیں۔مسٹر نتن یاہو نے یہ بات ہائیفا میں نئے بحریہ حکام کی پریڈ کے موقع کہی ۔اسرائیل کے وزیر دفاع ایوگڈور لبرمین نے اپنے بیان میں کہا کہ انہیں حال ہی میں بحیرہ احمر میں اپنے بحری جہاز کو نقصان پہنچانے کے بارے میں اطلاع ملی ہے۔ یاد رہیکہ اسرائیل صرف فلسطینیوں کو ہی نشانہ نہیں بنارہا ہے بلکہ اس کی کوشش ہے کہ گولان پہاڑیوں کے راستے سے دولت اسلامیہ کا کوئی مشتبہ دہشت گرد بھی داخل نہ ہوسکے۔ شاید یہی وجہ ہیکہ اسرائیلی فوجیوں کی چوکسی میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔