دی ہیگ ، 9 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل کیخلاف عالمی عدالت میں جنگی جرائم کا مقدمہ چلنے کی امید پیدا ہوگئی ہے۔ فلسطین نے رواں ہفتے یہ اعلان کیا تھا کہ اگر دی ہیگ میں جرائم کی عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ چلا تو وہ اس کیس میں فریق ضرور بنے گا۔ اسرائیل نے غزہ پر 8 جولائی سے بربریت جاری رکھی ہوئی ہے۔
عراقی آرمی چیف کو
بڑی تبدیلیوںکی اُمید
کرکک ۔ 9 اگست (سیاست ڈاٹ کام) عراقی آرمی چیف نے امریکی حملے کے بعد بڑی تبدیلیوں کی امید ظاہر کی ہے۔ عراقی آرمی چیف نے کہاکہ امید ہیکہ امریکی فضائی حملے کے بعد کرد سیکوریٹی فورسز اور عراقی فوج مل کر زیادہ سے زیادہ علاقوں کو دولت اسلامیہ کے قبضے سے چھڑا سکیں گے۔