واشنگٹن ۔ 22 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) فلوریڈا کے کیپ کناویرل بیس سے جمعرات کی شب ایک راکٹ داغا گیا جس نے دوہری تاریخ رقم کی۔ اول یہ کہ یہ پہلا خانگی سیکٹر سے تعلق رکھنے والا اسرائیلی بیریشیٹ خلائی جہاز ہے جو چاند پر لینڈنگ کرے گا اور دوسرے یہ کہ یہودی مملکت کا یہ پہلا خلائی راکٹ ہے۔ 585 کیلو گرام وزنی بیریشیٹ جس کے معنی حبرانی زبان میں جینیس کے ہوتے ہیں رات 8:45 بجے خانگی یو ایس Spacex کمپنی کی ملکیت ہے۔ اس لانچنگ کا نظارہ وزیراعظم نتن یاہو نے دیگر انجینئرس کے ساتھ اسرائیلی ایرواسپیس انڈسٹریز کے کنٹرول سنٹر سے کیا۔