اسرائیل کا نوآبادیات قانون بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی

اقوام متحدہ ۔ /7 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل کا ایک نیا قانون جس کے ذریعہ کئی یہودی نوآباد کاروں کو فلسطینیوں کی سرزمین مغربی کنارہ میں گھروں کی تعمیر کو جائز قرار دیا گیا ہے ۔ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے ۔ اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری انٹونیو گٹیریس نے آج کہا کہ یہ بل بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرتا ہے اور اس کے دوررس قانونی نتائج اسرائیل کیلئے برآمد ہوسکتے ہیں ۔ اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری انٹونیو گٹیریس کے دفتر سے آج ایک بیان جاری کیا گیا جس میں انہوں نے اسرائیل کے اس قانون کی سخت لب و لہجہ میں مذمت کی ہے ۔