غزہ: حماس کے کمانڈر کو نشانہ بنانے کے لئے اسرائیل فوج کی بزدلانہ کارروائی میں ایک کمانڈر سمیت سات فلسطینییوں کے جاں بحق ہونے کے بعد دوبارہ غزہ پر حملے خبریں آئی ہیں ۔اسرائیل فوج کی غزہ پٹی پر بمباری کے نتیجہ میں ۵؍ فلسطینی شہید ہوئے ہیں ۔ حماس کے اسرائیل پر جوابی متعدد کارروائی میں ایک اسرائیلی ہلاک ہوگیا اور ۱۰؍ زخمی ہوئے ہیں ۔اسرائیلی ملٹری کا کہنا ہے کہ انہوں نے غزہ پر ۷۰؍ سے زائد میزائیل حملے کئے ہیں ۔ اس حملے میں حماس کے چینل کی عمارت بھی تباہ ہوگئی ہے۔ گذشتہ روز اسرائیلی فوج کے آپریشن میں ۷؍ فلسطینی شہید ہوئے تھے ۔ وہیں فلسطینی صدر محمود عباس نے غزہ پٹی میں اسرائیلی جارحیت رکوانے کیلئے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر پوری کوشش کررہے ہیں ۔
محمود عباس نے عالمی سے فو ری مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ خطے کو مزید تباہی سے بچانا ضروری ہے ۔ اسی دوران اقوام متحدہ نے کہا کہ غزہ کو جنگ کی تباہی سے بچانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ اقوام متحدہ نے غزہ پر حملوں کو انتہائی خطرناک او رالمناک قرار دیا ۔ ترکی صدر طیب رجب اردغان نے کہا کہ صیہونی حکومت پر غزہ پر حملے کرنا فوری بند کرے ۔
ترکی حکومت نے اس سلسلہ میں عالمی برادری سے بھی اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ صیہونی ریاست کو شہریوں پرحملہ سے روکا جاسکے ۔