تل ابیب،28دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل کے وزیرٹرانسپورٹ یروشلم کے قدیم شہر میں زیرزمین ریلوے ٹریک بنانا چاہتے ہیں اور مغربی دیوار کے قریب اسٹیشن کو ‘ٹرمپ اسٹیشن’ کا نام دینا چاہتے ہیں۔یسرائیل کاٹز کا کہنا ہے کہ وہ امریکی صدر کے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے حوالہ سے اعزاز دینا چاہتے ہیں۔مغربی دیوار وہ مقدس ترین مقام ہے جہاں یہودیوں کو عبادت کی اجازت ہے ۔بی بی سی کے مطابق مجوزہ ٹرین ٹریک اورا سٹیشن تیل ابیب سے آنے والی ہائی اسپیڈ ٹرین سے منسلک ہوگا اور آئندہ سال اس کا افتتاح متوقع ہے ۔واضح رہے کہ یروشلم میں اس کمپاؤنڈ کو مسلمان ‘حرم الشریف’ جبکہ یہودی’ ٹیمپل ماؤنٹ’ کے نام سے جانتے ہیں۔ اس کمپاؤنڈ کی مغربی دیوار کے باہر اکثر یہودیوں کی عبادت میں مصروف تصاویر شائع کی جاتی ہیں۔ ماضی میں بھی اس کے زیرزمین کام کرنے پر فلسطینیوں نے احتجاج کیا تھا ۔اقوام متحدہ نے یروشلم کے قدیم شہر اور اس کمپاؤنڈ کو عالمی ورثہ قرار دیا ہے
ارجنٹائنا میں دھماکہ، ایک ہلاک
بیونس آئرس 28دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ارجنٹائنا کے بندرگاہی شہر روساریو میں آج چین کی برآمداتی کمپنی کوفکو انٹرنیشنل کے گرین ٹرمینل میں ہوئے دھماکے میں ایک ملازم ہلاک اور آٹھ دیگر زخمی ہو گئے ۔دنیا کی سب سے بڑی فوڈ سپلائر کمپنیوں میں ایک کوفکو نے اپنے جاری بیان میں کہاکہ کوفکو انٹرنیشنل روسوریو کے جنرل سان مارٹن واقع یونٹ میں دھماکے کی تصدیق کرتا ہے۔بیان کے مطابق ایک ملازم کی دھماکے میں موت ہو گئی اور آٹھ دیگر کو علاج کے لئے ہاسپٹل لے جایا گیا۔بیان میں کہا گیاکہ حادثے کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں لگ سکا ہے ۔دھماکے کی یونٹ کو بند کر دیا گیا ہے اور کمپنی نے داخلی تحقیقات شروع کر دی ہے۔