یروشلم ۔22نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) اسرائیل نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ فلسطینی جنہوں نے جنوبی اسرائیل میں چار افراد کو چاقوزنی کی تھی، ہلاک کردیئے گئے ہیں۔پولیس کی ترجمان لوباسامری نے کہا کہ شدیدتلاشی مہم کے بعد پولیس نے 18سالہ فلسطینی کو کل رات گرفتار کرلیا ۔ وہ ایک مکان کے عقبی حصہ میں روپوش تھا اور اُس نے جنوبی قصبہ کریات گاد میں چار افراد کو چاقوزنی کے ذریعہ ہلاک کردیا تھا ۔ تین حملہ آور اسرائیلی پولیس کی فائرنگ میں ہلاک ہوگیا تھا۔