اسرائیل پر حماس کے راکٹ حملے

یروشلم 31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہفتہ کی شب غزہ پٹی سے حماس نے اسرائیل پر لگاتار پانچ میزائیل برسائے جس کے جواب میں اسرائیلی فوجیوں نے ٹینکوں سے حماس کے فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔ فوجی ذرائع نے آج یہ بات بتائی۔ ذرائع کے مطابق اِس واقعہ میں تاحال میں کسی کے ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ واضح رہے کہ یہ واقعہ حال ہی میں غزہ پٹی اور اسرائیلی سرحد پر ایک عظیم مظاہرے کے فوری بعد پیش آیا جہاں پر مظاہرین نے اسرائیل کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا تھا۔