اسرائیل پر جنگی جرائم کا مقدمہ چلانے ایران کا مطالبہ

تہران ۔ 15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایران نے آج کہا کہ اسرائیلی عہدیداروں پر جنگی جرائم کا مقدمہ غزہ کے احتجاجیوں کو کل بے رحمی کے ساتھ قتل عام کرنے کے جرم میں چلایا جانا چاہئے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام غاسم نے اپنی وزارت کے ٹوئیٹر پر تحریر کیا کہ بچوں ،عورتوں اور مدافعت کرنے والے فلسطینی عوام کا قتل عام صیہونی مملکت کی گذشتہ 70 سال سے حکمت عملی ہے۔