اسرائیل نے ونیزویلا کے اپوزیشن لیڈر کو صدر تسلیم کرلیا

یروشلم 27 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) اسرائیل نے آج ونیزویلا کے قومی اسمبلی کے سربراہ یوان گوائیڈو کو صدر تسلیم کرلیا ہے ۔ وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو نے یہ بات بتائی ۔ نتن یاہو نے آن لائین ویڈیو میں اعلان کیا کہ اسرائیل بھی امریکہ ‘ کناڈا ‘ برازیل اور کولمبیا کی طرز پر ونیزویلا میں نئی قیادت کو تسلیم کرتا ہے ۔ گوائیڈو نے خود کو چہارشنبہ کو ملک کا صدر قرار دیدیا تھا جب سے امریکہ نے بھی انہیں تسلیم کرلیا ہے ۔