یروشلم ۔ 28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دبابے تباہ کرنے کی صلاحیت رکھنے والے ایک میزائیل نے اسرائیلی فوجی گاڑی کو زبردست نقصان پہنچایا۔ اسرائیلی افواج کے مطابق اسرائیل ۔ لبنان سرحد کے قریب یہ واقعہ پیش آیا جبکہ بعدازاں لبنانی سیکوریٹی عہدیداروں نے بتایا کہ اسرائیل نے لبنان میں 25 آرٹیلری شیلز داغے۔ فوج نے اب تک کسی بھی ہلاکتوں کی توثیق نہیں کی ہے بلکہ متاثرہ علاقہ میں رہنے والوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے مکانات سے باہر نہ نکلیں۔ دوسری طرف لبنانی افسران کا ادعا ہیکہ حملے دراصل سرحد سے ملحقہ مواضعات مجیدیہ اور عباسیہ کو نشانہ بنانے کیلئے کئے گئے تھے۔