اسرائیل نے غزہ بندرگاہ کے فلسطینی مچھواروں پر گولیاں چلائیں

غزہ:آج صبح کے اولین ساعتوں میں اسرائیلی بحریہ نے فلسطینی مچھاروں پر جو السودانیہ کی کشتیوں میں سوار تھے پر اندھا دھند فائیرنگ کی ۔

ڈبیلو اے ایف اے فلسطین نیوز اور انفارمیشن ایجینسی میں شائع خبر کے مطابق فائیرنگ کے سبب کشتی کو بری طرح نقصان ہوا ہے ‘ تاہم اس فائیرنگ میں کوئی زخمی نہیں ہوا‘ وہیں پر ایک مچھوارے کو بحریہ کے جوانوں نے بھاگتے ہوئے بھی دیکھا ۔

فلسطین اور اسرائیل کے درمیان میں پیش ائے معاہدے کے مطابق مچھوارے مذکورہ سمندر میں بار ہ میل سے آگے نہیں بڑھ سکتے۔

اس معاہدے کے باوجود اسرائیل بحریہ مچھواروں کو غزہ میں تین میل کا فاصلہ طئے کرنے کے بعد ہی مسلسل نشانہ بنارہے ہیں۔

اس تحدیدات کی وجہہ سے مچھواروں کو ضرورت کے مطابق مچھلی نہیں مل رہی ہے ‘ اور وہ پریشان حال زندگی گذارنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔