اسرائیل نے حماس کے 29 ورکرس کو گرفتار کرلیا

نبلس۔ 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی سکیورٹی فورسیس نے حماس کے 29 کارکنوں کو مغربی کنارہ کے شمالی علاقہ میں ایک چھاپہ کے دوران گرفتار کرلیا۔ دریں اثناء ایک فلسطینی سکیورٹی ذریعہ نے بھی گرفتاریوں کی توثیق کی جو نبلس کے اطراف و اکناف سے گرفتار کئے گئے جن میں اکثریت حماس ارکان کی تھی۔ علاوہ ازیں گرفتار شدہ افراد میں یونیورسٹی طلباء اور ایک صحافی بھی شامل ہیں۔ فوج نے کمپیوٹرس اور موبائیل فونس بھی ضبط کرلئے، لہٰذا حکم اپریل سے اسرائیل کی جانب سے گرفتار کئے گئے حماس ورکرس کی جملہ تعداد 49 ہوگئی۔