اسرائیل میں انتخابات ، نیتن یاہو کی پارٹی پر حریف اتحاد کو سبقت

یروشلم ۔ 14 مارچ۔(سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل میں جاری کردہ تازہ ترین اور قطعی اوپنین پول کے مطابق آئندہ ہفتہ ہونے والے عام انتخابات میں وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو کی حکمراں لیکوڈ پارٹی کو چیلنج کرنے والے بائیں بازو کے اعتدال پسند اتحاد کی کامیابی کی پیش قیاسی کی گئی ہے ۔ خانگی ٹیلی ویژن چینلوں کی طرف سے گزشتہ شب جاری کردہ سروے پیش کئے گئے اور دونوں ہی نے لیکوڈ پارٹی پر صیہونی یونین کو چار نشستوں کی سبقت کی پیش قیاسی کی ہے ۔ اسرائیل میں 17 مارچ کو عام انتخابات ہیں اور جمعہ تک آخری اوپنین پول پیش کرنے کی اجازت تھی ۔ سروے نے اسرائیل کی بڑی عرب جماعتوں کے نوتشکیل شدہ اتحاد کو 13 نشستوں کے ساتھ تیسرے مقام کی پیش قیاسی کی ہے ۔ پول میں مسلسل پیچھے رہنے کے باوجود وزیراعظم نتین یاہو مہم جاری رکھے ہیں ۔ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ انتخابات کے بعد مخلوط حکومت کے قیام کے معاملہ میں صیہونی جماعت کے لیڈر اسحاق ہرزوگ پر نتین یاہو کو اب سبقت حاصل ہے ۔