یروشلم 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )جنوبی اسرائیل کی ایک مسجد میں اشرار نے توڑ پھوڑ مچانے کے بعد اس کی دیواروں پر مسلم دشمن نعرے تحریر کر کے راہ فرار اختیار کی ۔ پولیس کے بموجب نسلی اور مذہبی نفرت پر مبنی حملوں کے سلسلہ کا یہ اس علاقہ میں تازہ واقعہ ہے ۔ نامعلوم افراد نے مسجد کی دیوار پر ستارہ داؤدی اتارا اورمسلم دشمن تحریر کی ۔ یہ مسجد یہودی مذہبی مدرسوں کے قریب واقع ہے ۔ فوریدیس کے علاقہ میں واقع مسجد میں یہ واقعہ پیش آنے کی پولیس کے ترجمان مکی روزن فیلڈ نے اطلاع دی۔کئی کاروں کے ٹائر جو مسجد کے قریب کھڑی ہوئی تھیں کاٹ دیئے گئے ۔یہ جرائم قوم پرست مقاصد سے ہوں یا انتہاء پسندی کے مقاصد سے ،
انتہائی سنگین ہیں۔18 اپریل کو حملہ آوروں نے قریبی شہر ام الفہم کی ایک مسجد کی دیوار پر تحریر درج کی تھی اور اس کے دروازہ کو نقصان پہنچایا تھا جاریہ ماہ کے اوائل میں مشترکہ یہودی انتہاء پسندوں نے عرب دیہات میں چالیس کاروں کے ٹائر کاٹ دیئے تھے ۔ایک رومن کیتھولک مذہبی مدرسہ میں توڑ پھوڑ مچائی تھی اور دیوار وں پر قابل اعتراض نعرہ تحریر کئے تھے ۔ قریب میں کھڑی ہوئی پانچ کاروں میں توڑ پھوڑ کی گئی تھی ۔ مارچ میں مجرمانہ عناصر نے مشرقی یروشلم کے عرب علاقہ میں 40 سے زیادہ کاروں کے ٹائر کاٹ دیئے تھے اور ان پر نعرہ تحریر کیا تھا ۔ سرزمین پر عرب ہمارے دشمن ہیں۔اسرائیل میں عربوں کو عملی اعتبار سے دوسرے درجہ کا شہری سمجھا جاتا ہے اور انہیں اسرائیل نکال باہر کرنے کی مختلف قسم کی کوششیں کی جاتی ہیں۔