برسلز 4 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) یورپی یونین نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل مشرقی بیت المقدس میں غیرقانونی کالونیوں کی تعمیر کا سلسلہ فوری طور پر بند کرے ورنہ تل ابیب کے ساتھ تعلقات خراب ہو سکتے ہیں۔ یونین کے صدر دفتر سے کل ایک بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل اور یورپی یونین کے درمیان تعلقات کی بنیاد امن معاہدوں کے احترام میں مضمر ہے۔ اسرائیل متنازعہ عرب اور فلسطینی علاقوں کے مستقبل کے حوالے سے طے پائے عالمی امن معاہدوں کی پاسداری کرے۔