اسرائیل سے جھڑپیں‘17سالہ فلسطینی لڑکا ہلاک

رملہ ۔ 29جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) فلسطینی پولیس کے بموجب اسرائیلی فوجیوں نے جھڑپوں کے دوران دیگر افراد کو زخمی کرنے کے علاوہ فائرنگ کر کے ایک 17سالہ لڑکے کو ہلاک کردیا ۔ پولیس کے بموجب فلسطینی لڑکا اسرائیلی فوجیوں پر سنگباری کررہا تھا جنہوں نے فائرنگ کر کے اس کا جواب دیا ۔ فلسطینی فوج نے بھی واقعہ کی توثیق کی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ فوج پر پائپ بموں سے شمالی مغربی کنارے میں حملہ کیا گیا تھا ۔ 2015ء سے فلسطینی حملہ آور کئی بار چاقوزنی ‘ فائرنگ اور گاڑیوں پر حملوں کے ذریعہ 40اسرائیلیوں اور2امریکی سیاحوں کو ہلاک کرچکے ہیں ۔ جوابی کارروائی میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 235 فلسطینی ہلاک کئے جاچکے ہیں ۔ انسانی حقوق گروپ نے اسرائیل پر ضرورت سے زیادہ طاقت کے استعمال کا الزام عائدکیا ہے ۔

 

ٹرمپ کی تحدیدات سے مخالف دہشت گردی جنگ متاثر: انڈونیشیاء
جکارتہ۔29جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کی مسلم تارکین وطن کے خلاف کارروائی سے دہشت گردی کے خلاف جنگ متاثر ہونے کا اندیشہ ہے ۔ دنیا کے سب سے زیادہ مسلم آبادی والے ملک انڈونیشیاء میں ٹرمپ کے اقدام پر سخت تنقید کی ۔