اسرائیل سلامتی کونسل کی رکنیت کی دوڑ سے باہر

واشنگٹن۔ 5 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی رکنیت کے لئے ہونے والے انتخاب سے اپنا نام واپس لے لیا ہے ۔اقوام متحدہ کے ذرائع نے آج اس بارے میں اطلاع دی۔سلامتی کونسل میں مغربی یورپی اور دیگر علاقائی گروپوں کو مختص دو نشستوں کے لئے ، اسرائیل، جرمنی اور بیلجیم کے درمیان ایک مضبوط مقابلہ تھا۔ کامیابی کے کم امکانات کو دیکھ کر اسرائیل نے اپنا نام واپس لیا ہے ۔