اسرائیل دنیا کی انتہائی فسطائی اور نسل پرست مملکت اسرائیل کا ہٹلر سے تقابل ،اردغان کا الزام

انقرہ ۔ 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) صدر ترکی رجیب طیب اردغان نے آج اسرائیل کو انتہائی فسطائی اور نسل پرست مملکت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی پارلیمنٹ نے ایک نیا قانون منظور کیا ہے جس کے تحت اپنے ملک کو یہودی عوام کی مملکت قرار دیا گیا ہے۔ اس اقدام سے ظاہر ہوتا ہیکہ شک کی معمولی سی گنجائش بھی موجود نہیں ہے کہ اسرائیل دنیا کی انتہائی صیہونی، فسطائی، نسل پرست مملکت ہے۔ اردغان نے اپنی ایک تقریر میں برسراقتدار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے اردغان نے کہا کہ ہٹلر کے دماغ پر اڑیا نسل کا بھوت سوار تھا اور اسرائیل کے ذہن پر ارض مقدس کا بھوت سوار ہے۔ اس طرح دونوں میں کوئی فرق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے بعض قائدین ہٹلر کی طرح یہودیوں کے دوبارہ عروج کے وہم میں مبتلاء ہیں۔