یروشلم 18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل اور فلسطین کے مذاکرات کار امریکی امن قاصد سے علیحدہ علیحدہ بات چیت کریں گے۔ دونوں ملکوں کے درمیان معاہدہ کرانے میں سہ رخی بات چیت کی ناکامی کے 5 گھنٹوں بعد فلسطینی ذرائع نے کہاکہ امریکی امن قاصد مارٹن انڈیک سے بات چیت علیحدہ علیحدہ کی جائے گی۔ فلسطین کے چیف مذاکرات کار صاحب اراکات مغربی کنارہ میں بات چیت کریں گے لیکن اِس کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔ امریکی، اسرائیلی میٹنگ کے بارے میں بھی کچھ نہیں بتایا گیا۔ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان ہنوز دوریاں پائی جاتی ہیں۔