اسرائیلی ڈرون جنوبی لبنان سرحد پر گر کر تباہ

بیروت۔ 31 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل کا ایک ڈرون طیارہ جنوبی لبنان میں گر کر تباہ ہو گیا ہے ۔ حزب اللہ کے ’المنار‘ ٹیلی ویژن نے اپنی ویب سائٹ پر آج یہ اطلاع دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈرون طیارے بیت یاھون اور باراشت دیہات کی سر حد کے درمیان گر کر تباہ ہوگیا۔اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ یہ ڈرون طیارہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے تباہی کا شکار ہوا۔ فوج کے ایک بیان کے مطابق اس حادثے کے نتیجے میں خفیہ معلومات کے افشا کا کوئی خطرہ نہیں۔ گزشتہ برس ستمبر میں اسرائیل نے شامی سرحد کے قریب حزب اللہ کا ایک جاسوس طیارہ مار گرایا تھا۔