تبغہ (اسرائیل ) 18 جون (سیاست ڈاٹ کام )اسرائیل کی پولیس نے کہا کہ انہوں نے 16 یہودی نو آباد کار نوجوانوں کو بحر گیلیلی کے قریب ایک کتھولک چرچ پر حملہ کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔ اس چرچ کو حملہ کے دوران نذر آتش کردیا گیا تھا جس سے چرچ کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ۔ اسرائیلی پولیس کے ترجمان نکی روزن فیلڈ نے کہا کہ چرچ میں آگ بھڑک اٹھی تھی ۔ یہ آدھی رات کے وقت کا واقعہ ہے اس سے چرچ کی عمارت کے اندر اور باہر زبردست نقصان پہنچا۔ یہودی عبادت کی راہداری کی جانب سے پولیس کو اطلاع دی گئی تھی۔ چرچ کی دیواریوں پر سرخ رنگ سے تحریر کیا گیا تھا کہ اُن کی تنظیم ملک سے مورتی پوجا کا خاتمہ کرنے کی پابند ہے ۔ یہودی نوآبادیوں کی فلسطین کی زیرقبضہ سرزمین پر تعمیر کا تنازعہ 1967ء سے جاری ہے۔