لندن ۔ 19مارچ۔(سیاست ڈاٹ کام) یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگیرینی نے انتخابی کامیابی پر اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ امن مذاکرات کی بحالی کی کوشش کی جانا چاہیے۔ موگیرینی نے نیتن یاہو سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ مشترکہ مفادات پر مبنی باہمی تعلقات اور عرب فلسطینی تنازعے کے پائیدار اور پر امن حل کی خاطر یورپی یونین اسرائیل کی نئی حکومت کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے۔