اقوام متحدہ یکم جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے تین اسرائیلی نوجوانوں کو بے رحمانہ طورپر قتل کی مذمت کی اور کہا کہ ایسے اقدام سے پرہیز کرکے خطہ کے حالات کو ابتر نہ کیا جائے ۔ انھوں نے کہا کہ رونگٹے کھڑے کردیانے والے قتل کے اس واقعہ کے پس پشت صرف وہی لوگ ہوسکتے ہیں جوامن کے دشمن ہیں۔