اسرائیلی نوآبادیات ناقابل قبول ، ترکی کی مذمت

استنبول ۔ 7 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ترکی نے آج یہودی نوآبادیات کی فلسطینی سرزمین پر مقبوضہ مغربی کنارہ میں تعمیر کے بارے میں اسرائیلی قانون کی منظوری کی مذمت کرتے ہوئے نوآبادیات کی تعمیر کو ناقابل قبول قرار دیا۔ وزارت خارجہ ترکی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی پارلیمنٹ میں ناجائز یہودی نوآبادیات جن میں مکانوں کی تعداد 4 ہزار ہے، جائز قرار دینے کیلئے اسرائیلی پارلیمنٹ میں قانون کی منظوری شدید ترین مذمت کرتی ہے۔ وزارت نے کہا کہ اسرائیلی پالیسی ناقابل قبول ہے۔ اسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کا احترام کرنا چاہئے اور دو مملکتی حل کے ذریعہ پائیدار امن کے قیام کے امکانات کو نوآبادیات کی تعمیر کے ذریعہ تباہ نہیں کرناچاہئے۔ اسرائیلی پارلیمنٹ کا منظورہ قانون فلسطینی سرزمین کے سرقہ کو جائز قرار دینے کے مترادف ہے۔ ترکی نے کہا کہ اسرائیل نے دھاوا کرکے 10 ترکی شہریوں کو ہلاک کردیا ہے۔ اس کے خلاف سفارتی سطح پر احتجاج بھی کیا جاچکا ہے۔

 

ضلعی افغان سربراہ پولیس
طالبان کی بمباری میں ہلاک
کابل ۔ 7 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) افغان پولیس کے ترجمان نے کہا کہ لب سڑک بم دھماکہ سے ضلعی سربراہ پولیس مغربی صوبہ فرح میں ہلاک ہوگیا۔ حملہ کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی۔ ترجمان اقبال بابر نے کہا کہ ضلعی سربراہ پولیس ’’خاک سفید‘‘ ضلع عبدالخالد شہر فرح میں طالبان کے لب سڑک بم دھماکہ سے ہلاک ہوگئے۔ وہ نماز فجر کیلئے مسجد جارہے تھے۔