اسرائیلی ملازم پولیس کو فلسطینی کی خنجر زنی حملہ آورکوگولی مارکرہلاک کردینے کا واقعہ

یروشلم ۔21جون ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک فلسطینی شہری نے اسرائیلی سرحدی ملازمین پولیس کو قدیم شہر یروشلم کے باہر سرحد پر گولی مار کر ہلاک کردیا ۔ شدید زخمی اس عہدیدار نے حملہ آور پر گولی چلانے میں کامیابی حاصل کرلی ‘ بعد ازاں اس کی حالت سنگین ہوگئی ۔ پولیس نے اس واقعہ کا جو دمشق گیٹ کے قریب پیش آیا ہے ’’ مشتبہ دہشت گرد حملہ ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حملہ آور 18سالہ فلسطینی تھا جو مغربی کنارہ کا متوطن ہے ۔ سرحدی پولیس عہدیدار کی گردن پر چاقو سے وار کیا گیا تھا ۔ سرحدی پولس عہدیدار کو نازک حالت میں شاریزیدک ہاسپٹل منتقل کیا گیا جو عین کریم میں واقع ہے ۔ پولیس ترجمان لوبہ سامری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سرحدی پولیس عہدیدار دہشت گرد پر فائرنگ کرنے میں کامیاب رہا ‘ تاہم وہ شدید زخمی ہے ۔ یہ حملہ فلسطینی کو ایک اسرائیلی ہائیکر کی جانب سے مغربی کنارہ کے شہر رملہ کے قریب حملہ کرنے کے ایک ہفتہ بعد منظر عام پر آیا ہے ۔ فلسطینی ماہ رمضان کے پہلے جمعہ کے سلسلہ میں یروشلم کی جامع مسجد میںجمع ہوگئے تھے‘ جب کہ یہ واقعہ پیش آیا ۔