غزہ : امریکی سفارتخانہ تل ابیب سے یروشلم منتقل کئے جانے کے موقع پر مظاہرین کے خلاف اسرائیل کی درندگی پر پوری دنیا چیخ اٹھی ہے ۔
اس سلسلہ میں جہاں منگل کو ہنگامی طور پر سکیوریٹی کونسل کا اجلاس طلب کیا گیا وہیں ایران نے تل ابیب کے خلاف جنگی جرائم کے تحت مقدمہ چلانے کی مانگ کی ۔چین نے بھی اسرائیل سے صبر و تحمل کی اپیل کی ہے ۔غزہ میں پیر مسلمانوں کا زبر دست خون بہایا گیا ہے ۔
اور شہیدوں کی تعداد ۶۰؍ تک پہنچ گئی ہے جب کے زخمیو ں کی تعداد ۲۷۰۰؍ تک تجاوز کرگئی ہے ۔اس جہ سے غزہ کے اسپتالوں میں وسائل کی کمی ہورہی ہے ۔غزہ میں بڑی تعداد میں اموات پر شدید غم و غصہ کے اظہار کے ساتھ ہی فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے نعرہ پر مغربی کنارہ میں منگل کے روز ہڑتال منائی گئی ۔
الشفاء دواخانہ کے ایمرجنسی محکمہ کے سربراہ ایمن الصہبانی نے کہا کہ منگل کی شام کم از کم ۱۸؍ افراد آپریشن تھیٹر کے قطار میں انتظار میں کھڑے ہوکر دم توڑ دئے ۔ایک موقع ایسابھی آیا کہ ایک ساتھ ۵۰۰؍ زخمیوں کو اسپتال لایا گیاتھا یہ تعداد اسپتال کی گنجائش سے کہیں زیادہ ہے ۔‘‘