ان دنوں سوشیل میڈیا پر یہ ویڈیو تیزی کے ساتھ وائیرل ہورہا ہے جس میں غزہ پٹی سرحد کے قریب اسرائیلی فورسس اور نہتے فلسطینیوں کے درمیان تصادم کا واقعہ دیکھا گیا ہے۔ اس ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح اسرائیلی فورسس نہتے فلسطینیوں پر مظالم ڈھارہے ہیں۔
جہاں پر ایک معصوم بچی اپنے والدکی مبینہ گرفتاری پر زار وقطار روتی دیکھی جاسکتی ہے وہیں اس گرفتاری کے خلاف مزاحمت کرنے والی خواتین کے ساتھ بھی اسرائیلی فورس کے مصلح دستے بدسلوکی کرتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں
۔یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے کہ اسرائیل نہتے فلسطینیوں پر کس طرح کے مظالم ڈھاتا ہے۔ بے قصور او ر نہتے لوگوں کو اندھادھند فائیرنگ ہویا پھر بے رحمی کے ساتھ ان کی گرفتاریوں کے معاملات ہوں‘ سوشیل میڈیا کے ذریعہ غزہ پٹی میں جاری اسرائیلی فورسس کی بربریت کے منظر ائے دن ہمارے سامنے آتے ہیں۔
مذکوروہ ویڈیو میں فلسطینی عورتوں کے ساتھ کی جارہی بربریت بھی واضح طور پر دیکھی جاسکتی ہے۔ ان تمام واقعات پر جہاں عالمی ذرائع ابلاغ خاموش تماشائی ہے وہیں اقوام متحدہ کے ہومین رائٹس واچ بھی کوئی سخت پیغام دینے سے قاصر دیکھائی دے رہا ہے۔
سینکڑوں کی تعداد میں بے قصور فلسطینی اسرائیلی فوج کے تحویل میں ہیں جن کے ساتھ قید میں بدسلوکی کرنے کے واقعات بھی منظر عام پر آچکے ہیں۔
کئی فلسطینی خواتین کو بھی محروس رکھا گیا ہے۔ ایک جانکاری کے مطابق نابالغ فلسطینی بچوں کو بھی گرفتار کرکے قید میں رکھا جاتا ہے تاکہ انہیں ذہنی طو رپر کمزور کیاجاسکے۔
اسرائیلی بربریت پر مشتمل ویڈیو پیش کیاجارہا ہے ضرور دیکھیں