غزہ – اسرائیلی فورسز نے صیہونی ریاست کے ظلم و بربریت کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر فائرنگ کرکے دو فلسطینی نوجوانوں کو جاں بحق جبکہ درجنوں کو زخمی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ شہر غزہ کی سرحد پر تحریک حق واپسی کے تحت ہفتہ وار احتجاج کرنے والے مظاہرین کے خلاف طاقت کا بے دریغ استعمال کرتے ہوئے ظلم و بربریت کی نئی تاریخ رقم کردی۔
مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ صیہونی ریاست کے ظالم فوجیوں نے پْر امن مظاہرے کو سبوتاڑ کرنے کیلیے فلسطنیوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں دو فلسطینین جوان جاں بحقجبکہ 55 سے زائد زخمی ہوگئے۔
مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اسرائیلی اسنایپر نے مظاہرے میں شامل نوجوان کی آنکھوں کو نشانہ بنایا جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ 18 سالہ خالد نامی نوجوان نے اسپتال میں دوران علاج جاں بحق ہوگیا۔
فلسطینی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ 55 سے زائد زخمیوں کو اسپتال لایا گیا تھا جس میں دو نوجوانوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ ایک نوجوان کی زخمی ٹانگ کو جسم سے کاٹ کر علیحدہ کرنا پڑا۔ صیہونی ریاست کے خلاف ہر جمعے فلسطینی غزہ بارڈر پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہیں۔