یروشلم ۔ یکم مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک فلسطینی کو ہلاک اور دیگر 10 کو زخمی کردیا گیا جبکہ اسرائیلی فوجیوں اور ملازمین پولیس نے اُن پر فائرنگ کی۔ یہ واقعہ قلندریہ پناہ گزین کیمپ یروشلم مقبوضہ جنوبی کنارہ میں پیش آیا۔ وحشیانہ جھڑپوں میں ایک جیپ جس میں دو سرحدی گارڈس سوار تھے، پناہ گزین کیمپ میں غلطی سے داخل ہوگئی۔ پولیس ترجمان کے بموجب اِس کے بعد جھڑپیں شروع ہوگئیں جن سے 5 ملازمین پولیس زخمی ہوئے جن میں سے ایک شدید زخمی ہے۔ اسرائیل اور فلسطینی علاقوں میں اکٹوبر سے تشدد میں تاحال 178 فلسطینی اور 28 اسرائیلی، ایک امریکی، ایک سوڈانی اور ایک اریٹیریا کا شہری ہلاک ہوچکے۔