اسرائیلی فوج کی کارروائی میں ایک فلسطینی شہری ہلاک

رملہ، 24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی فوج نے مغربی کنارا کے نزدیک پٹرول بم سے حملہ کرنے والے فلسطینی شہریوں پر فائرنگ کی جس میں ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہوگئے ۔ فلسطین کے طبی افسر نے آج یہ اطلاع دی۔اسرائیلی فوج نے کہاکہ وہ ہم پر پٹرول بم سے حملہ کر رہے تھے ۔ فلسطینی محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والا 17 سال کا تھا اور زخمیوں میں سے ایک کی حالت نازک ہے ۔اسرایلی کے ایک فوجی ترجمان کے مطابق تین حملہ آور کار سے باہر آئے اور رملہ کے قریب بیٹ ال کے نزدیک ہم پر پیٹرول بم سے حملہ کرنے لگے جس کے بعد فوج نے ان پر فائرنگ کی جس میں ایک ایک حملہ آور کو گولی لگی اور باقی کار لے کر جائے واقعہ سے فرار ہوگئے ۔ ابھی تک اس سلسلے میں فلسطین کے حکام کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے ۔