اسرائیلی فوج کی فائرنگ، بچے کے بشمول 3 فلسطینی ہلاک

غزہ ۔7 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) اسرائیلی فوج نے غزہ سرحد پر احتجاجی مظاہرے کے لیے جمع ہونے والیہزاروں افراد پر گولیاں چلا کر بچے سمیت 3 فلسطینیوں کو ہلاک کردیا۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسیز کے مطابق براہر است گولیاں لگنے سے کم ازکم 126 افراد زخمی بھی ہوئے۔اسرائیلی فوج کے مطابق سرحد پر 20ہزار کے قریب افراد احتجاج کررہے تھے۔ صیہونی افواج کے مطابق انہوں نے ہجوم پر اپنے ساتھی اہل کاروں کے تحفظ کے لیے گولیاں چلائیں۔جمعہ کے روز ہفتہ وار مظاہرے کے لیے ہزاروں فلسطینی غزہ کی پٹی پر اس باڑ کے پاس اکھٹے ہوئے، جو حماس کے زیر کنٹرول غزہ کی پٹی کو اسرائیل سے الگ کرتی ہے۔غزہ کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کی گولیوں سے ایک 12 سالہ لڑکافراس ، 24 سالہ نوجوان محمد ابو سمعان اور28سالہ حسین فاتحی شامل ہیں۔ غزہ کے طبی عملے کا کہنا ہے کہ سرحد پر مظاہروں کا یہ سلسلہ شروع ہونے کے بعد سے، اب تک اسرائیلی فوج کی گولیوں سے کم ازکم 195 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔اس عرصے میں ایک اسرائیلی فوجی بھی ہلاک ہوا ۔