اسرائیلی فوج نے خونریز حملے میں ملوث فلسطینی کو ہلاک کر دیا

یروشلم۔ 27 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اْس نے اْس مشتبہ گروپ کا سراغ لگا لیا ہے، جس نے جاریہ ماہ کے آغاز پر مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک اسرائیلی فیملی کار پر گھات لگا کر حملہ کیا تھا۔ یکم جولائی کے اِس خونریز حملے میں دَس بچوں کے باپ 48 سالہ ربی مِکی مارک کو ہلاک جبکہ اْس کی بیوی اور دو کمسن بچوں کو زخمی کر دیا گیا تھا۔  فوج کے ایک بیان کے مطابق گزشتہ رات اس گروپ کے ایک ٹھکانے پر کی جانے والی کارروائی کے دوران محمد فقیہ نامی ایک فلسطینی، جس نے کار پر فائرنگ کی تھی، اسرائیلی سکیورٹی فورسز  کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا جبکہ اْس کے تین ساتھیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔