اسرائیلی فوجی 17 فلسطینیوں کو پکڑ کر لے گئے

عمان ۔ 28 جون (سیاست ڈاٹ کام)اسرائیلی فوجی مقبوضہ دریائے اردن سے 17 فلسطینیوں کو گرفتارکرکے لے گئے۔ خبر کے مطابق اسرائیلی فوجیوں کا دعویٰ تھا کہ یہ 17 فلسطینی بعض شرانگیز کارروائیوں میں ملوث تھے جن میں 3 سابقہ قیدی بھی شامل ہیں۔ اسرائیلی فوجیوں کا حیلے بہانے سے فلسطینیوں کو گرفتار کرنا معمول بناہے ۔