بیروت ۔ 18 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) شام نے حادثاتی طور پر ایک روسی فوجی طیارہ کو مار گرایا جس میں سوار 15 ارکان عملہ ہلاک ہوگئے جبکہ فضائی دفاعی نظام متحرک ہوگیا اور روس کے دیگر دو حریفوں نے اس حملہ میں مداخلت کی تردید کی۔
جنوبی کوریا ۔ شمالی کوریا چوٹی کانفرنس
سیول ۔ 18 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر جنوبی کوریا اور قائد شمالی کوریا کم جونگ ان اور مون کی آج پیونگ یانگ میں ملاقات ہوئی جبکہ سڑک کے کنارے ہزاروں شہری دونوں قائدین کا نعرہ بازی کے ذریعہ استقبال کررہے تھے۔ مون جے ان امریکہ کی اس علاقہ کو نیوکلیئر اسلحہ سے پاک بنانے کی مہم کی نمائندگی کررہا ہے۔ کم اور مون دونوں کی اولین ملاقات پیونگ یانگ کے بین الاقوامی ایرپورٹ پر ہوئی جہاں دونوں قائدین بغلگیر ہوگئے حالانکہ شمالی کوریا نے گذشتہ سال جنوبی کوریا پر میزائل حملہ کیا تھا۔