اسرائیلی شہریوں کو مصر چھوڑنے کی ہدایت

یروشلم۔25 جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل نے مصر میں تشدد کے امکانات کے پیش نظر اپنے شہریوں کو جزیرہ نما سیناکو جلد از جلد چھوڑنے کا مشورہ دیا ہے ۔اسرائیل کی انسداد دہشت گردی سے متعلق ڈائریکٹوریٹ نے مصر کے سینائی صوبے میں چھٹیاں منانے پہنچے اپنے شہریوں سے کہا کہ یہاں پر حملے ہو سکتے ہیں۔ یہ سب سے سنگین انتباہ مانا جا رہا ہے ۔ انہوں نے اسے ’انتہائی سنگین خطرہ‘ قرار دیا ہے ۔ ڈائریکٹوریٹ نے جاری بیان میں بتایاکہ ’’ڈائریکٹوریٹ نے اطلس علاقے میں واقع سیاحتی مقامات پر حملوں کے امکان پرفوری خبردار کیا ہے‘‘۔