تہران ۔ 26مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) ایران 15امریکی کمپنیوں پر اسرائیل کی تائید کرنے اور دہشت گرد کارروائیوں کی بناء پر ان پر تحدیدات عائد کرے گا ۔ سرکاری خبررساں ادارہ ’’ارنا‘‘ نے اطلاع دی ہے کہ یہ فیصلہ بحیثیت مجموعی علامتی ہے ۔ کیونکہ یہ کمپنیاں ایران کے ساتھ کاروبار نہیں کرتیں ۔ دو دن قبل امریکہ نے ایران کی کئی غیر ملکی کمپنیوں پر ایران کے اسلحہ پروگرام کے ساتھ تعاون کا الزام عائد کرتے ہوئے ان پر تحدیدات عائد کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ایران کی یہ کارروائی امریکی تحدیدات پر اس کا ردعمل ہے ۔