اسرائیلی سرحدی طلایہ گرد پارٹی پر حملے کا حزب اللہ کا دعویٰ

بیروت۔ 4 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) لبنان کی تحریک ’’حزب اللہ‘‘ نے اسرائیل کی فوجی سرحدی طلایہ گرد پارٹی پر ایک بم حملہ کیا جس پر صیہونی مملکت کی جانب سے جوابی فائرنگ کی گئی۔ اپنے ایک بیان میں حزب اللہ نے کہا کہ یہ حملہ متنازعہ شیبا فارمس کے علاقہ میں جو لبنان ۔ اسرائیل سرحد پر واقع ہے، کیا گیا تھا اور اس حملے سے بکتر بند ہمر گاڑی تباہ ہوگئی اور جو افراد اس میں سوار تھے، بُری طرح زخمی ہوئے۔یہ حملہ حزب اللہ کی شاخ سمیر کنتر نے کیا تھا۔ ڈسمبر کے اواخر میں دمشق کے قریب اسرائیلی حملے سے حزب اللہ کا ایک جنگجو ہلاک ہوا تھا۔ موجودہ حملہ اسی کی انتقامی کارروائی سمجھی جارہی ہے۔