یروشلم ۔ 19 جون (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل نے سابق کابینی وزیر پر ایران کے لئے جاسوسی کا سنگین الزام لگایا۔ گونن سیگوف جنہوں نے 1990ء کے دہے میں وزیرتوانائی کے طور پر خدمات انجام دی تھیں جو اصلاً ایک ڈاکٹر ہیں، پر الزام ہیکہ ان کا نائجیریا میں قیام کے دوران ’’ایرانی انٹلیجنس‘‘ نے جاسوسی کیلئے تقرر کیا تھا۔ 62 سالہ سیگوف جونن کو سال 2005ء میں 5 برسوں کیلئے ڈرگس اور ڈپلومیٹک پاسپورٹ میں غیرقانونی تبدیلیاں کرنے یا کروانے پر جیل ہوئی تھی۔ بعدازاں جیل سے رہائی پر میڈیکل لائسنس کو معطل کیا گیا تھا لیکن انہیں نائجیریا میں صرف ایک ڈاکٹر (فزیشن) کی حیثیت سے کام کرنے کی مشروط اجازت دی گئی تھی جبکہ ان کی جیل سے رہائی سال 2007ء میں عمل میں آئی تھی۔ ’’تین بٹ‘‘ اسرائیلی ایجنسی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق انہیں گذشتہ ماہ اسرائیل پہنچنے پر پوچھ تاچھ روک لیا گیا۔ ان سے تفیش میں ’’ایرانی انٹلیجنس ایجنٹس‘‘ اور اسرائیل کے خلاف سرگرمیوں کے بارے میں سوالات کئے گئے۔