بیروت ، 6 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) لبنان کے حزب اللہ کا ایک رکن ہلاک ہوگیا جب ایک اسرائیلی سماعتی آلہ اس ملک کے جنوب میں پھٹ پڑا، شیعہ ملیشیا گروپ نے آج یہ بات کہی۔ کل آرمی نے کہا تھا کہ ایک ’’مشکوک آلہ‘‘ ادلون ٹاؤن کے قریب ملا تھا، اور یہ کہ اسرائیلی آرمی نے اسے ریموٹ کنٹرول کے ذریعہ اڑا دیا، جس سے اس علاقہ میں ایک عام شہری ہلاک ہوگیا۔ حزب اللہ نے تصدیق کی کہ مہلوک شخص درحقیقت اس کا اپنا آدمی تھا۔ لبنان نے وقفے وقفے سے جنوب میں اسرائیلی جاسوسی آلات ملنے کی اطلاع دی ہے۔