یروشلم ۔25مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) اسرائیلی اور فلسطینی صدور نے توثیق کی کہ انہوں نے پوپ فرانسیس کی آئندہ ماہ ایک دوسرے کے ساتھ ویٹیکن کا دورہ کرنے کی دعوت قبول کرلی ہے ۔ بیت اللحم کے کھلے میدان میں دعائیہ اجتماع کے بعد پوپ فرانسیس نے اسرائیلی اور فلسطینی قائدین کو امن کے لئیبات چیت کرنے ویٹیکن مدعو کیا تھا۔ فلسطین کے صدر محمود عباس اور صدر اسرائیل شمعون پیریز دونوں نے دورہ سے اتفاق کرلیا ۔ 90سالہ پیریز جاریہ موسم گرما میں سبکدوش ہونے والے ہیں ۔ وہ مشرقی وسطیٰ کی امن کوششوں کے پُرزور حامی ہیں ۔