اسرائیلیوں کے ہاتھوں ہلاکتیں صدمہ انگیز :اقوام متحدہ

جنیوا ۔ 20مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) اقوام متحدہ کہ ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق زید بن رعض زید الحسین نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کے ہاتھوں بے قصور فلسطینیوں کی ہلاکت انتہائی صدمہ انگیز ہے ۔ اسے فوراً بند ہونا چاہیئے ۔ انہوں نے اپنے ٹوئیٹر پر تحریر کیا کہ بین الاقوامی برادری اس بات کو یقینی بنائیں کہ متاثرین کے ساتھ انصاف ہوسکے ۔ انہوں نے کہا کہ حق زندگی کا احترام کیا جانا چاہیئے ۔ جو لوگ انسانی حقوق کی بے تحاشہ خلاف ورزیوں کے ذمہ دار ہیں انہیں جوابدہ بنانا چاہیئے ۔ بین الاقوامی برادری کو متاثرین کے ساتھ انصاف کرنا چاہیئے ۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی اسرائیل کی کارروائی کو قابل مذمت قرار دیا ہے جب کہ اقوام متحدہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے غیر متناسب استعمال کو فوراً بند کرنے کی خواہش ظاہر کی ۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے فلپ لوتھر نے کہا کہ یہ بین الاقوامی معیاروں کی خلاف ورزی ہے ‘ بعض حالات میں ایسا کرنا دانستہ ہلاکتوں کے زمرہ میں آتا ہے اور جرم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ نوٹ کیا جانا چاہیئے کہ 55 سے زیادہ فلسطینی ہلاکت کردیئے گئے اور 27ہزار سے زیادہ اسرائیلی فائرنگ سے پیر کے دن زخمی ہوگئے ۔ اس طرح یہ دن احتجاجوں کی تاریخ کا اب تک کا خونریز ترین دن بن گیا ۔ تقریباً 35 ہزار احتجاجی مظاہرے امریکی سفارت خانہ تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے کے خلاف تاحال ہوچکے ہیں ۔ اقوام متحدہ کی ایک کمیٹی نے پیر کے دن اسرائیل سے خواہش کی تھی احتجاجیوں کے خلاف غیر متناسب طاقت کا استعمال ترک کردیا جائے جس نے کہا تھا کہ یہ ایک شدید تشویش کی بات ہے کہ بے قصور افراد کو نشانا بنایا جارہا ہے ۔ کمیٹی نے اسرائیل کی حکومت کو فوری طور پر مزید ہلاکتیں بند کردینے زخمی فلسطینیوں کے علاج اور غزہ پٹی کی ناکہ بندی ختم کرنے کو یقینی بنانے کی ہدایت دی تھی ۰