سنگباری اور بم اندازی کے واقعات ، کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں
رملہ؍فلسطینی سرزمین ۔27 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کل رات بھر اسرائیلیوں اور فلسطینیوں میں جھڑپیں ہوتی رہیں جبکہ سینکڑوں اسرائیلی شہریوں نے مقبوضہ مغربی کنارہ کے مذہبی مقدس مقامات کا دورہ کیا۔ اسرائیلی فوج اور فلسطینی ذرائع نے اس کا انکشاف کیا۔ تقریباً 1500 یہودی اسرائیلیوں نے حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار پر حاضری دی تھی جو مقبوضہ مغربی کنارہ میں واقع ہے۔ چہارشنبہ کی رات دیر گئے اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ فلسطینی کی جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ شہر نبلوس کے باب الداخلہ پر پرتشدد فساد پھوٹ پڑا اور فلسطینیوں نے سنگباری کرتے ہوئے اور آتشیں بم پھینکتے ہوئے اشتعال انگیزی کی۔ اسرائیل کی خاتون ترجمان نے کہا کہ فوج فسادیوں کو منتشر کررہی تھی جبکہ انہوں نے سنگباری اور بم اندازی کی۔ اسرائیلی فوج کا ایک بلڈوزر مبینہ طور پر فلسطینیوں کی جانب سے نذرآتش کردیا گیا۔ انہوں نے اس پر نولوٹوف کاکٹیل بم پھینکا تھا۔ فوج نے کہا کہ کوئی سپاہی اس واقعہ میں زخمی نہیں ہوا۔ اسرائیلی فوج نے شہر نبلوس اور دیگر فلسطینی شہروں پر دھاوے کررہی ہے۔
مالدیپ کی تقریب حلف برداری میں مودی مدعو
مالے 27 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کو مالدیپ کے منتخبہ صدر ابراہیم محمد صالح کی تقریب حلف برداری میں مدعو کیا گیا ہے۔ 56 سالہ صالح مالدیپ کی اپوزیشن پارٹی ڈیموکریٹک کے امیدوار تھے۔