یروشلم ۔ یکم ؍ مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم اسرائیل بنیامین نتن یاہو نے زلزلہ سے متاثرہ نیپال میں ہندوستان کی بچاؤ کارروائی کے دوران اسرائیلی شہریوں کی مدد پر وزیراعظم ہند نریندر مودی سے اظہارتشکر کیا ہے۔ ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہیکہ نتن یاہو نے اسرائیلیوں کو (نیپال سے) بچا کر اُن کا تخلیہ کروانے کیلئے اسرائیلی راحت رساں طیاروں کو ہندوستان میں لینڈنگ کی اجازت دینے اور اسرائیلیوں کی بچاؤ کارروائی میں ہیلی کاپٹرس فراہم کرکے مدد دینے پر ہندوستانی وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا ہے۔